نئی دہلی،24؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یوپی انتخابات سے شروع ہوا گدھا اب گجرات پہنچ گیاہے۔پاٹیدار معاشرے کے لیڈرہاردک پٹیل نے گجرات اسمبلی میں منتخب کردہ 44پاٹیدار ممبران اسمبلی پر قابل اعتراض بیان دیتے ہوئے انہیں گدھا کہہ دیا۔اے بی پی نیوزکے مطابق ہاردک یہیں پر نہیں رکے، اس کے آگے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کہنے پر ان کا ساتھ نہ دینے والوں کے ڈی این اے میں ہی کھوٹ ہے۔کل سورت کرائم برانچ میں پیش ہونے کے بعدہاردک نے ایک اجتماع سے خطاب کیاتھاجس میں ہاردک نے کئی متنازعہ بیان دیئے۔ہادک پٹیل نے کہاکہ مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ اتنی بڑی تحریک سے آپ کو کیا ملا تو میں جواب دیتاہوں کہ ہمیں 44پاٹیدار گدھے ممبراسمبلی ملے جو14پاٹیدار نوجوانوں کی موت کے بعد بھی کچھ نہیں بول رہے ہیں۔گدھے کولے کر یوپی کی سیاست گرمائی ہے۔انتخابی ریلی میں اکھلیش یادونے گجرات کے گدھے والے ایک اشتہارسہارالے کربالواسطہ طور وزیر اعظم مودی پرحملہ کیاتھا۔اکھلیش نے کہا تھا کہ گجرات کے لوگ گدھے کی تشہیر کرواتے ہیں۔اکھلیش کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ وہ اپنے مالک کے وفادارہوتے ہیں۔لوگ گدھے کا مذاق بناتے ہیں لیکن میں گدھے سے سبق لیتاہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ایسا بیان دینے سے پہلے یہ معلوم کرلینا چاہیے تھا کہ کانگریس نے گجرات کے گدھے پر ڈاک ٹکٹ جاری کیاتھا۔